2 جنوری 2012 - 20:30

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی جارحانہ کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: مظاہرین نے بحرین کے پرچم اٹھائے رکھے تھے۔ مظاہرین نے مشرقی علاقوں میں تئيس افراد کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی کارندوں نے مشرقی علاقوں سے تئيس شیعہ جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز قطیف اور الشرقیہ میں ہزارروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کرکے مظاہروں میں شہید ہونے والوں کی مجلس ترحیم پر پابندی لگانے کے آل سعود کی شاہی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی مذمت کی۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب کے انٹیلی جنس کارندوں نے محرم کے آغاز میں قطیف میں پانچ جوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔ سعودی عرب میں تیل سے مالا مال علاقوں میں زیادہ تر شیعہ آبادی ہے لیکن آل سعود کی شاہی حکومت کی، جو وہابی مسلک کی پیرو ہے، امتیازی اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے یہ علاقے ہر طرح کی سہولتوں سے محروم ہیں۔.....

/169